یوریا کھاد کی فی بوری قیمت میں 114 روپے کمی

یوریا کھاد کی فی بوری قیمت میں 114 روپے کمی
یوریا کھاد کی فی بوری قیمت میں 114 روپے کمی

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت اور کھاد کارخانوں کے درمیان یوریا کھاد کی فی بوری کی قیمت میں 114 روپے کمی پر اتفاق ہو گیا ہے، نئی قیمت کا اطلاق یکم مارچ سے ہو گا۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں جس میں کھاد کارخانوں کے مالکان نے شرکت کی ۔ اجلاس میں حکومت اور کھاد کارخانوں کے مالکان میں یوریا کھاد کی فی بوری کی قیمت میں 114 روپے کمی پر اتفاق کیا گیا ۔ اس معاہدے کے بعد اب یوریا کھاد کی فی بوری کی قیمت 1900 روپے سے کم ہو کر 1786 روپے ہو گئی ہے۔ یوریا کھاد کی بوری پر نئی قیمت یکم مارچ سے درج کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

مزید : بزنس


loading...