راحت فتح علی خان ٹریفک حادثے میں زخمی

راحت فتح علی خان ٹریفک حادثے میں زخمی
راحت فتح علی خان ٹریفک حادثے میں زخمی

  


لاہور: معروف گلوکار راحت فتح علی خان ٹریفک حادثے میں زخمی ہو گئے تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ راحت فتح علی خان بیدیاں میں واقع اپنے فارم ہاو¿س سے واپس آ رہے تھے کہ ان کی گاڑی سامنے سے آنے والی ایک گاڑی سے ٹکرا گئی جس کی وجہ سے گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے اوروہ زخمی ہوگئے،انہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق راحت فتح علی خان کی حالت بہتر ہے اوران کے زخم معمولی نوعیت کے ہیں، حادثے میں ان کے ڈرائیورکو بھی معمولی زخم آئے۔

مزید : لاہور


loading...