ویڈیو گیمز کے شوقین افراد کے لیے امریکی یونیورسٹی نے سکالرشپ کا اعلان کردیا

ویڈیو گیمز کے شوقین افراد کے لیے امریکی یونیورسٹی نے سکالرشپ کا اعلان کردیا
ویڈیو گیمز کے شوقین افراد کے لیے امریکی یونیورسٹی نے سکالرشپ کا اعلان کردیا

  

نیویارک(نیوزڈیسک)امریکی یونیورسٹی نے حال ہی میں بہت اچھی ویڈیو گیمز کھیلنے والے افراد کے لئے سکالر شپس دینے کا اعلان کیا ہے۔یونیورسٹی آف پائک ویل کنٹیکی نے اعلان کیا ہے کہ جو لوگ آن لائن گیم League of Legendsمیں انتہائی مہارت کے حامل ہیں ان کے لئے یہ سکالرشپ ہو گی۔

پیار یا ہوس معلوم کرنے کا آسان طریقہ،جاننے کیلئے کلک کریں

یونیورسٹی کے میڈیا ڈائریکٹربروس پاسنسز کا کہنا ہے کہ یہ ایسے ہی ہے جیسے اتھلیٹس کوکھیل کے لئے بلایا جاتا ہے۔آپ کو یہ جان کر حیرت ہو گی کہ Journal of Pediatricsکے مطابق ایک گھنٹہ ویڈیو گیم کھیلنے کے دوران 61.8کیلوریز (حرارے)جلتی ہیں جبکہ سونے کے دوران 40-80کیلوریز فی گھنٹہ ختم ہوتی ہیں۔اسی طرح جاگنگ کے دوران 842کیلوریز اور بیڈ منٹن کھیلنے کے دوران 408کیلوریز کم ہوتی ہیں۔اگر آپ ویڈیو گیم کھیلنے کے شوقین ہیں تو پھر بلا جھجک کھیلیں اور پریشان ہونا چھوڑ دیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس