گنجے کا حجام سے انوکھا انتقام

گنجے کا حجام سے انوکھا انتقام
گنجے کا حجام سے انوکھا انتقام

  

لندن (نیوز ڈیسک) برطانیہ میں ایک مشہور ہیئر سیلون میں ہونے والی چوری کی سی سی ٹی وی ویڈیو سے معلوم ہوا کہ یہ ایک گنجے شخص کا انتقام تھی۔ سیلون کے مالک گائے کرسچین کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر تو انہیں سمجھ نہیں آئی کہ ہوا کیا ہے۔ ان کے دفتر میں پڑا رقم والا مرتبان غائب تھا اور وہ سمجھتے رہے کہ اسے کسی نے اٹھا کر کسی دوسری جگہ رکھ دیا ہے۔

جب یہ کہیں نہ ملا تو انہوں نے سی سی ٹی وی کیمرے کی ریکارڈنگ دیکھی تو معلوم ہوا کہ ایک گنجا شخص موقع پاک کر اسے اٹھا لے گیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا گیا کہ یہ شخص داخلی دروازے کے قریب چھوٹے ہال میں چھپ کر کھڑا تھا اور جب ریسپشنسٹ اٹھ کر واش روم میں گئی تو یہ اچانک اپنی جگہ سے نکلا اور رقم کا مرتبان اٹھا کر رفو چکر ہو گیا۔

سیلون مالک کا کہنا ہے کہ یقینا گنجے نے اپنے گنجے پن کا غصہ ان کے ہیئر بیوٹی سیلون پر نکالا ہے کیونکہ یہاں خوبصورت اور گھنے بالوں والے لوگ اکثر اپنے بالوں کو نکھارنے اور سنوارنے کیلئے آتے ہیں۔ گنجے نے سیلون سے 130 پاﺅنڈ (تقریباً 20,000 پاکستانی روپے) کی رقم چرائی ہے اور تاحال اسے پکڑا نہیں جا سکا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس