کوپا ڈیل رے فٹ بال لیگ،بارسلونا نے ایلچی کو شکست دیدی

کوپا ڈیل رے فٹ بال لیگ،بارسلونا نے ایلچی کو شکست دیدی

 لندن (سپورٹس ڈیسک) کوپا ڈیل رے فٹ بال لیگ میں بارسلونا نے ایلچی سی ایف کو یک طرفہ مقابلے میں صفر کے مقابلے میں بانچ گول سے شکست دے دی ۔ فرسٹ لیگ پری کوارٹر فائنل میں فتح کے بعد بارسلونا کے کوپا ڈیل رے فٹ بال لیگ کوارٹر فائنل میں پہنچنے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں، بارسلونا دوسرا لیگ کوارٹر فائنل 15 جنوری کو کھیلے گی۔ ایونٹ میں کھیلے گئے پری کوارٹر فائنل کے فرسٹ لیگ میچ میں بارسلونا کی ٹیم نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ایلچی کی ٹیم کو با آسانی 5-0 گولز سے زیر کیا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے نیمار نے دو جبکہ میسی، سوریز اور ایلبا نے ایک، ایک گول سکور کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی