دس کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ 13اور 14جنوری کوہوں گے

دس کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ 13اور 14جنوری کوہوں گے

 لاہور (اے پی پی) پی سی بی کے جی ایم میڈیا آغا اکبر کے مطابق نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کئی قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ ہوچکے ہیں جبکہ کیمپ کے دوران 13اور 14جنوری کو 10مزید کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ ہوں گے جس کے بعد تمام کرکٹرز کی فٹنس رپورٹ مکمل کی جائے گی۔ اب تک جن کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لیے ہیں ان کی فٹنس میں پہلے سے کافی بہتری آئی ہے جو کہ 60پلس ہے اور پی سی بی کی کوشش ہے کہ کھلاڑیوں کی فٹنس کو 70پلس تک لے کر جائیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی