یوائن براوو اور کیرن پولارڈورلڈ کپ سے باہر ہو گئے
کنگسٹن (سپورٹس ڈیسک) سابق ویسٹ انڈین لیگ سپنر اور ویسٹ انڈیز پلیئرز ایسوسی ایشن کے صدر دینا ناتھ رمنرائن نے کہا ہے کہ ڈیوائن براوو اور کیرن پولارڈ 15 رکنی ویسٹ انڈیز ورلڈ کپ سکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے۔ رمنرائن نے اپنے بیان میں کہا کہ میں اس بات کی تصدیق کرتا ہوں کہ براوو اور پولارڈ میگا ایونٹ سے باہر ہو گئے ہیں، ذرائع کے بارے نہیں بتا سکتا لیکن یہ سچ ہے۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ حکام سے جب رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ رمنرائن کے بیان پر کوئی جواب نہیں دینا چاہتے، نہ ہی اس خبر کی تصدیق کرتے ہیں اور نہ تردید اسلئے حتمی سکواڈ کے اعلان کا انتظار کریں آپ لوگوں کو سارے جواب مل جائیں گے۔ واضح رہے کہ براوو اور پولارڈ اس وقت جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں ٹیم کا حصہ ہیں۔