شین بونڈ ورلڈ کپ کے بعد نیوزی لینڈ کے باؤلنگ کوچ کا عہدہ چھوڑ دیں گے

شین بونڈ ورلڈ کپ کے بعد نیوزی لینڈ کے باؤلنگ کوچ کا عہدہ چھوڑ دیں گے

ویلنگٹن (سپورٹس ڈیسک) سابق نیوزی لینڈ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شین بونڈ آئندہ ماہ شیڈول آئی سی سی ورلڈ کپ کے بعد قومی ٹیم کے باؤلنگ کوچ کا عہدہ چھوڑ دیں گے۔ بونڈ نے اکتوبر 2012ء میں نیوزی لینڈ ٹیم باؤلنگ کوچ کا عہدہ سنبھالا تھا اور ان کے دور میں کیوی ٹیم کی باؤلنگ میں بتدریج بہتری آئی۔ نیوزی لینڈ کے ہیڈ آف کرکٹ لنڈسے کروکر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بونڈ ورلڈ کپ کے بعد اپنی مدت میں توسیع کے خواہاں نہیں، بلا شبہ ہمیں ان کے فیصلے سے مایوسی ہوئی تاہم ہماری نیک خواہشات ہمیشہ ان کے ساتھ رہیں گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی