فیفا ر نے تازہ رینکنگ جاری کردی ،جرمنی کی پہلی پوزیشن برقرار

فیفا ر نے تازہ رینکنگ جاری کردی ،جرمنی کی پہلی پوزیشن برقرار

 بیونس آئرس ( آن لائن )فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے دوہزارپندرہ کی پہلی عالمی رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق عالمی چیمپئن جرمنی کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے دوہزارپندرہ کی پہلی آفیشل رینکنگ کا اعلان کردیا ہے۔ جس کے مطابق عالمی چیمپئن جرمنی کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ جرمنی کے سترہ سوپچیس پوائنٹس ہیں۔ ارجنٹائن ایک سوستاسی پوائنٹس کے فرق سے دوسرے نمبر پرہے۔ کولمبیا کی ٹیم چودہ سو پچاس پوائنٹس لیکر تیسرے نمبر پر ہے۔ چوتھی پوزیشن بیلجیئم کی ہے جس کے پوائنٹس چودہ سو سترہ ہیں۔ورلڈ کپ فائنلسٹ نیدرلینڈ کے پوائنٹس تیرہ سوچوہتر اوررینکنگ میں نمبرپانچ ہے۔ پانچ مرتبہ کی عالمی چیمپئن برازیل تیرہ سوسولہ پوائنٹس لیکر چھٹے نمبر پر براجمان ہے۔ پرتگال اورفرانس یکساں گیارہ سوساٹھ پوائنٹس لیکرساتویں نمبر پر ہیں۔ اٹھارہ پوائنٹس کی کمی سے اسپین کی نویں پوزیشن ہے۔ دسویں اور آخری پوزیشن پریوروگوئے فائز ہے جس کے پوائنٹس گیارہ سوپینتیس ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی