راجر فیڈرر برسبین انٹرنیشنل ٹینس کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

راجر فیڈرر برسبین انٹرنیشنل ٹینس کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

 برسبین (اے پی پی) راجر فیڈرر، نیشکوری، ڈیمی ٹرف اور راؤنک برسبین انٹرنیشنل ٹینس مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ برسبین، آسٹریلیا میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے مینز سنگلز ایونٹ کے کوارٹر فائنل میچ میں شہرہ آفاق سوئٹزرلینڈ کے پلیئر راجر فیڈرر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف آسٹریلین پلیئر جیمز ڈک ورتھ کو سٹریٹ سیٹس میں 6-0 اور 6-1 سے کامیابی حاصل کر کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا، ایک اور کوارٹر فائنل میں جاپان کے کائی نیشکوری نے آسٹریلیا کے برنارڈ ٹامک کو 6-0 اور 6-4 سے ہرایا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی