سمتھ چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں زیادہ رنز بنانیوالے آسٹریلوی بلے باز بن گئے

سمتھ چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں زیادہ رنز بنانیوالے آسٹریلوی بلے باز بن گئے

 سڈنی (سپورٹس ڈیسک) سٹیون سمتھ باہمی چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں زیادہ رنز بنانے والے آسٹریلوی بلے باز بن گئے۔ سمتھ نے بھارت کے خلاف جاری آخری ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 71 رنز کی اننگز کھیل کر یہ اعزاز حاصل کیا۔ اس سے قبل یہ اعزاز رکی پونٹنگ کو حاصل تھا، پونٹنگ نے 2003-04ء میں بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں 706 رنز بنائے تھے۔ سڈنی میں بھارت کے خلاف جاری آخری ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں سمتھ نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور شاندار نصف سنچری مکمل کی، اس ففٹی کے ساتھ ہی انہوں نے چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پونٹنگ کے زیادہ رنزوں کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔ سمتھ نے چار میچوں کی 8 اننگز کھیل کر 769 رنز بنائے جس میں ان کی چار شاندار سنچریاں اور دو نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔ سمتھ 71 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی