دی فورڈ ٹرافی،نارتھرن ڈسٹرکٹ نے کنٹربری کو شکست دیدی

دی فورڈ ٹرافی،نارتھرن ڈسٹرکٹ نے کنٹربری کو شکست دیدی

 آکلینڈ (سپورٹس ڈیسک) دی فورڈ ون ڈے کرکٹ ٹرافی میں نارتھرن ڈسٹرکٹ نے کنٹربری کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا۔ فاتح ٹیم نے 247 رنز کا ہدف 46.5 اوورز میں 6 وکٹوں پر پورا کیا۔ مچل سینٹنر 73 اور ڈیرل مچل 54 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ٹوڈ ایسٹل اور برینڈن کی نصف سنچریاں رائیگاں گئیں۔ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں کنٹربری نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 246 رنز بنائے، ایسٹل 62 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، برینڈن نے 56 رنز کی اننگز کھیلی، سکاٹ نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں ڈسٹرکٹ کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 47 ویں اوور کی پانچویں گیند پر 6 وکٹوں پر حاصل کیا۔ مچل سینٹنر 73 اور ڈیرل مچل 54 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔ لوگن وان نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی