نیوزی لینڈ اور سری لنکا پہلے ون ڈے میں کل مدمقابل ہونگے

نیوزی لینڈ اور سری لنکا پہلے ون ڈے میں کل مدمقابل ہونگے

 کرائسٹ چرچ (سپورٹس ڈیسک) نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں پہلے ایک روزہ میچ میں کل اتوار کو آمنے سامنے ہوں گی ۔ پہلے میچ میں روز ٹیلر اور ٹم ساؤتھی کے بغیر میدان میں اترے گی۔ ورلڈ کپ سکواڈ سے نظر انداز کئے جانے والے فاسٹ باؤلر میٹ ہنری کو ٹیم میں طلب کر لیا گیا۔ ۔ کیوی ٹیم کے کوچ کریگ میک ملن کے مطابق ٹیلر اور ساؤتھی فیملی کے ساتھ کچھ دن گزارنے کیلئے اپنے گھر گئے ہوئے ہیں اور ہم نے بھی آرام کی غرض سے دونوں کھلاڑیوں کو سری لنکا کے خلاف پہلے ون ڈے کیلئے ٹیم میں شامل نہیں کیا۔ فاسٹ باؤلر کائل ملز ابھی تک سو فیصد فٹنس حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے اسلئے وہ بھی پہلے ون ڈے میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ ملز اور ساؤتھی کی جگہ کو پر کرنے کیلئے ہنری کو ٹیم میں طلب کر لیا گیا ہے جو آج ہفتہ کو ٹیم جوائن کر لیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی