برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ،ماریا شرا پووا فائنل میں پہنچ گئیں

برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ،ماریا شرا پووا فائنل میں پہنچ گئیں

برسبین (سپورٹس ڈیسک) روس کی گولڈن گرل ماریا شرا پووا اور اینا ایوا نووچ پیش قدمی کے سلسل کو بڑھاتے ہوئے برسبین انٹرنیشنل ٹینس ویمنز سنگلز فائنل میں پہنچ گئیں۔ برسبین، آسٹریلیا میں جاری ایونٹ میں جمعہ کو کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میچ میں سربین سٹار اینا ایوا نووچ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف امریکن کھلاڑی لپچنکو کو ٹائی بریک پر سخت مقابلے کے بعد 7-6 اور 6-4 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ دوسرے سیمی فائنل میں سٹار روسی پلیئر ماریا شرا پووا نے شاندار کھیل کی بدولت حریف یوکرین کی کھلاڑی سوتیلانا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-1 اور 6-3 سے زیر کر کے فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی