ویان رونی نے انگلینڈ پلیئر آف دی ایئر 2014ءکا ایوارڈ جیت لیا
لندن (سپورٹس ڈےسک) شہرہ آفاق فٹ بالر ویان رونی نے انگلینڈ پلیئر آف دی ایئر 2014ءکا ایوارڈ جیت لیا۔ 28 سالہ فٹ بالر نے ایک سال کے عرصے کے دوران ملک کی طرف سے 13 میچوں میں 8 گول سکورز کئے تھے۔ سال 2014ءمیں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے رونی کو مداحوں نے ووٹ دے کر بھاری اکثریت سے کامیاب کیا۔ سابق کلب ٹیم میٹ اور آرسنل سٹرائیکر ڈینی دوسرے اور لیور پول کے سٹرلنگ تیسرے نمبر پر رہے۔ ویان رونی نے اس موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ جیتنے پر فخر ہے، بلا شبہ یہ لمحہ میرے لئے بہت خوش آئند ہے، مستقبل میں بھی کوشش ہو گی کہ عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے مزید ایوارڈز اپنے نام کروں۔ ویسٹ بروم کے سیڈو انگلینڈ 21 پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ لے اڑے۔