بگ بیش لیگ،ہوبارٹ ہریکنز نے سڈنی تھنڈر کو شکست دےدی

بگ بیش لیگ،ہوبارٹ ہریکنز نے سڈنی تھنڈر کو شکست دےدی

سڈنی (سپورٹس ڈیسک) بگ بیش ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ میں ہوبارٹ ہریکنز نے سڈنی تھنڈر کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا۔ بارش کے باعث میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت ہوا۔ فاتح ٹیم نے 82 رنز کا ہدف 13.4 اوورز میں 5 وکٹوں پر حاصل کیا۔ مائیکل ہل 24 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جمعہ کو بارش کی وجہ سے میچ کو 17 اوورز تک محدود کر دیا گیا، تھنڈر نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 77 رنز بنائے اور ہریکنز کو فتح کیلئے 82 رنز کا ہدف دیا گیا، ڈینئل ہیوز 26 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جیک ریڈ نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں ہریکنز کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 13.4 اوورز میں 5 وکٹوں پر پورا کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی