ایشون ٹیسٹ کرکٹ میں سو وکٹیں اور ہزار رنز مکمل کرنے والے نویں بھارتی آل راﺅنڈر بن گئے
سڈنی (سپورٹس ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر روی چندرن ایشون نے ٹیسٹ میچوں میں کیریئر کے ہزار رنز مکمل کر لئے۔ ایشون ٹیسٹ میچوں میں سو وکٹیں اور ہزار رنز مکمل کرنے والے نویں بھارتی کرکٹر بن گئے۔ ایشون نے آسٹریلیا کے خلاف جاری آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 50 رنز بنا کر یہ اعزاز حاصل کیا۔ سڈنی میں آسٹریلیا کے خلاف جاری آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ایشون نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور شاندار نصف سنچری مکمل کی، اس ففٹی کے ساتھ ہی انہوں نے کیریئر کے ہزار رنز بھی مکمل کر لئے۔ ایشون سے قبل مان کیڈ، کیپل دیو، روی شستری، انیل کمبلے، سریناتھ، ہربھجن سنگھ، ظہیر خان اور عرفان پٹھان بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔