اے ایف سی فٹ بال،آسٹریلیا نے کویت کو 4-1سے شکست دےدی

اے ایف سی فٹ بال،آسٹریلیا نے کویت کو 4-1سے شکست دےدی

کینبرا (سپورٹس ڈیسک) اے ایف سی ایشین کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں میزبان آسٹریلیا نے کویت کو ابتدائی میچ میں با آسانی 4-1 گولز سے زیر کر کے ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا۔ جمعہ کو شروع ہونے والے ٹورنامنٹ کے ابتدائی میچ میں آسٹریلوی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف کویت کو ایک کے مقابلے میں چار گولز سے کامیابی حاصل کر کے پہلی کامیابی سمیٹی۔ کھیل کے پہلے ہاف میں آسٹریلیا کو حریف ٹیم کے خلاف 2-1 گولز کی برتری حاصل تھی، دوسرے ہاف میں آسٹریلیا نے عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے مزید دو گول سکور کر کے برتری 4-1 گول کر دی جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہی، فاتح ٹیم کی جانب سے کاہل، لاﺅنگو، جیڈنک اور ٹرﺅسی نے گول سکورز کئے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی