فیفا انتخابات،ایشین فٹ بال کنفڈریشن کا سیپ بلاٹر کی حمایت کا اعلان

فیفا انتخابات،ایشین فٹ بال کنفڈریشن کا سیپ بلاٹر کی حمایت کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


زیورخ (سپورٹس ڈیسک) ایشین فٹ بال کنفڈریشن (اے ایف سی) کے جنرل سیکرٹری ڈیٹو ایلکس نے کہا ہے کہ باڈی رواں برس شیڈول فٹ بال کی عالمی تنظیم (فیفا) کے صدارتی انتخابات میں موجودہ صدر سیپ بلاٹر کی حمایت کرے گی۔ فیفا کے انتخابات رواں برس مئی میں ہوں گے اور اے ایف سی کے نائب صدر شہزادہ علی نے بلاٹر کو صدارتی عہدے کیلئے چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بلاٹر پہلی بار 1998ءمیں فیفا کے صدر منتخب ہوئے تھے اور اس بار وہ پانچویں مدت کیلئے دوبارہ انتخاب لڑیں گے۔ ایلکس نے اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ سال برازیل میں ہونے والی کانگریس میں اے ایف سی کے تمام ممبرز نے فیفا کے انتخابات میں بلاٹر کی حمایت پر اتفاق کیا تھا، انتخابات جمہوری اور آزادانہ ہوں گے اسلئے ہم کسی کو ووٹ کے سلسلے میں دباﺅ نہیں ڈالیں گے۔ واضح رہے کہ سابق فٹ بال ایسوسی ایشن کے چیئرمین ڈیوڈ اور یوئیفا کے صدر مائیکل پلاٹینی نے علی کے فیفا انتخابات لڑنے کے فیصلے کو سراہا اور ہر ممکن تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی ہے۔