12جنوری کو سکول ہر حال میں کھلیں گے،کیپٹن(ر) عثمان

12جنوری کو سکول ہر حال میں کھلیں گے،کیپٹن(ر) عثمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( جنرل رپورٹر) تعلیمی اداروں کی سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ڈی سی او کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس ٹا ؤن ہال میں ہوا اجلاس میں اراکین صوبائی اسمبلی چوہدری شہباز،غزالی سلیم بٹ،میاں نصیر احمد، ٹا ؤنز ایڈمنسٹریٹرز اور محکمہ تعلیم کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں سکولوں کی سکیورٹی کے حوالے سے اب تک کیے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے کہا کہ 12جنوری کوسکول ہر حال میں کھلیں گے۔