پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں کے ایک ہزار دکانوں پر چھاپے،142 چالان

پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں کے ایک ہزار دکانوں پر چھاپے،142 چالان

لاہور( جنرل رپورٹر) پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں اورذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا اور کارروائی کر تے ہوئے 1005دکانوں کو چیک کیا اور گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی کرنے والے142 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ 2,81,400 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔06افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر31افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے25 افراد کو 3دن کے لیے جیل بھجوا دیا گیا۔ڈی سی او لاہور نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کو گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1