تجاوزات کے خلافآپریشن میں مزید 12ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا گیا

تجاوزات کے خلافآپریشن میں مزید 12ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا گیا

لاہور(جنرل رپورٹر) شہر کے مختلف ٹاؤ نز میں ڈی سی ا و کی ہدایت پرکریک ڈاؤن کر کے12ٹرک سامان تجاوزات کو قبضہ میں لے لیاگیاتفصیل کے مطا بق نشتر ٹاؤن انتظامیہ نے گرین ٹاؤن اور قینچی امر سدھو سے تجاوزات کو ختم کروایا اور2ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔شا لیمار ٹا ؤن انتظامیہ نے اک موریہ پل سے تجاوزات کو ختم کروایا اور1ٹرک سامان،اقبال ٹا ؤن انتظامیہ نے نواب ٹاؤن اور ٹھوکر نیاز بیگ سے تجاوزات کو ختم کروایا اور2 ٹرک سامان،سمن آباد ٹا ؤن انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے مین بلیو وارڈ سمن آباد سے تجاوزات کو ختم کروایا اور 1ٹرک سامان ،داتا گنج بخش ٹا ؤن انتظامیہ نے راوی روڈ، پیر مکی، داتا دربارسے تجاوزات کو ختم کروایا اور1ٹرک سامان ،عزیز بھٹی ٹا ؤن انتظامیہ نے کینال روڈ ہربنس پورہ اور فتح گڑھ سے تجاوزات کو ختم کروایا اور1ٹرک سامان ،راوی ٹا ؤن انتظامیہ نے شاہ عالم مارکیٹ سے تجاوزات کو ختم کروایا اور 2ٹرک سامان ،گلبرگ ٹا ؤن انتظامیہ نے قذافی اسٹیڈیم سے تجاوزات کو ختم کروایا اور1ٹرک سامان،واہگہ ٹا ؤن انتظامیہ نے کینال روڈ خیرہ پل سے ڈیال ہاؤس تک تجاوزات کو ختم کروایا اور1ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1