مجلس وحدت مسلمین لاہو ر کا اجلاس

مجلس وحدت مسلمین لاہو ر کا اجلاس

لاہور(سٹاف رپورٹر)مجلس وحدت مسلمین لاہورڈویژن کا اجلاس گیارہ جنوری کو”رسول اعظم ﷺامن کانفرنس،،کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کی صدارت چیئرمین رسول اعظم ﷺ امن کانفرنس سید اسد عباس نقوی نے کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سید اسد عباس نقوی کا کہنا تھا کہ گیارہ جنوری کو رسول اعظم ﷺامن کانفرنس دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف سنگ میل ثابت ہو گی۔

کانفرنس میں مسلم لیگ (ن) ،پی پی پی،تحریک انصاف،مسلم لیگ (ق)،ایم کیو ایم،پاکستان عوامی تحریک،اے این پی،سنی اتحاد کونسل،مدارس دینیہ،مشائخ عظام نے شرکت کی مکمل یقین دہانی کرادی ہے۔اس پر وقار تقریب میں سول سوسائٹی اور صحافتی تنظیموں کو بھی مد عو کیا گیا ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1