پاک ،ایران تجارتی تعلقات مزید مستحکم بنائے جائیں گے،مجتبیٰ شجاع

پاک ،ایران تجارتی تعلقات مزید مستحکم بنائے جائیں گے،مجتبیٰ شجاع

لاہور(کامرس رپورٹر)وزیر ایکسائز وٹیکسیشن، خزانہ و قانون پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہاہے کہ پاکستان اورایران کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں اوروقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان میں گرمجوشی آئی ہے- انہوںنے کہا کہ پاک ایران تجارتی تعلقات مزید مستحکم بنائے جائیں گے۔دونوں ممالک کے باہمی تجارتی تعلقات کے حجم میں بھی اضافہ ہوا ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ اس میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب سے گوشت اور چاول ، فروٹ ودیگر کئی اجناس ایران بھیجی جا سکتی ہیں اور ونڈ انرجی کے لئے تکنیکی معاونت فراہم کی جا سکتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب بزنس و انوسٹمنٹ ٹریڈ بورڈمیں پنجاب اور ایران کے درمیان تجارت کے فروغ کے مختلف پہلو¶ں سے متعلق جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا- اجلاس میں محکمہ صنعت ،زراعت،لائیوسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ، انرجی ودیگر متعلقہ محکموں کے اعلی حکام نے شرکت کی-مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہاکہ پنجاب میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں اور غیرملکی سرمایہ کار پاکستان خصوصاً صوبہ پنجاب میں سرمایہ کاری کو ترجیح دیتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ایران و دیگربرادر ممالک کی تجارتی کمپنیاں پنجاب میں سرمایہ کرتی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ طلباءکے وفود کے تبادلے اور تجارتی و ثقافتی تقریبات سے دونوں ملکوںکے عوام کو ایک دوسرے کے مزید قریب آنے کا موقع ملتا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1