حکومت لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا وعدہ پورا کرنے میں ناکام رہی،پی پی انسانی حقوق ونگ

حکومت لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا وعدہ پورا کرنے میں ناکام رہی،پی پی انسانی حقوق ونگ

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی انسانی حقوق ونگ کے صدر نصیر احمد، عمرحیات تبسم، شیخ علی سعید، مسرت صدیقی ، اخلاق حسین کھوکھر ،ذاکر حسین اور اختر حسین شاہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ مسلم لیگ( ن) نے اقتدار میں آنے سے پہلے اور الیکشن جیتنے کے لئے بجلی اور گیس کے بحران کو 6ماہ سے لے کر ڈیڑھ سال کے عرصہ میں ختم کرنے کے بلندوبانگ دعوے کئے لیکن دو سال کا عرصہ گزر جانے کے باجود مسلم لیگ( ن )کے منشور میں دےئے گئے دیگر وعدوں کی طرح یہ وعدہ بھی جھوٹے ثابت ہوا وزارت پانی و بجلی کی عدم دلچسپی کے باعث توانائی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی ختم کر کے چہیتے تاجروں کی فیکٹریوں کو گیس کی فراہمی کی جارہی ہے گیارہ گیارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے گیس اور بجلی نہ ہونے سے پانی کا بحران بھی شدت اختیار کر گیا ہے پنجاب کے عوام کے ساتھ وفاقی حکومت کا سوتیلے پن کا سلوک جاری ہے اور وزیرا علیٰ پنجاب کی اس سلوک پر خاموشی سمجھ سے بالا تر ہے ، پیٹرولیم مصنوعات میں 40 %کمی کے باوجود عوام کو بجلی کی قیمتوں میں ریلیف مہیا نہیں کیا جارہا ، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں دو سو فیصد اضافے کے باوجود بجلی اور گیس مہیا نہیں کی جارہی عوام گیس اور بجلی استعمال کئے بغیر بھاری بل ادا کر رہے ہیں

، اوور بلنگ سے عوام کی جیبوں اربوں روپے کا ڈاکہ ڈالنے اور اس ڈاکہ کو پارلیمنٹ میں تسلیم کئے جانے کے باوجود عوام کو انکی رقم واپس نہیں کی جارہی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1