سانحات سے بچنے کے لئے ہر فرد کو کردار ادا کرنا ہو گا،ثمینہ خالدگھرکی

سانحات سے بچنے کے لئے ہر فرد کو کردار ادا کرنا ہو گا،ثمینہ خالدگھرکی

لاہور(نمائندہ خصوصی ) پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی جیسی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ نے کےلئے پوری قوم سیاسی و فوجی قیادت کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ قومی یکجہتی و اتحاد سے فیصلے کئے جائیں اور مل جل کر وطن عزیز کی خدمت کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ پشاور جیسے واقعات کو روکنے کےلئے ہر شہری کو اپنی ذمہ داریوں کو فرض سمجھ کر ادا کرنا ہوگا سیاسی قیادت کے سرجوڑے بغیردہشت گردی سمیت قومی بحرانوں سے نجات نہیں ملے گی۔ پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ ہر قیمت پر ملک میں امن ہو اس سے ہی ملک میں خوشحالی آئے گی اور ترقی کا خواب بھی شرمندہ تعبیر ہو گا

ہم سب کو اپنے سیاسی و نظرےاتی اختلافات کو ایک طرف رکھ کر صرف اور صرف پاکستان کی خاطر سیاست کرنی ہو گی وگر نہ آنے والی نسلیں ہمیں کبھی بھی معاف نہیں کریں گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1