ایم ڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا شہر بھر کا ہنگامی دورہ ،ناقص صفائی پر سپر وائزر معطل

ایم ڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا شہر بھر کا ہنگامی دورہ ،ناقص صفائی پر سپر وائزر ...

لاہور( جنرل رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر لاہورویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیوایم سی) خالد مجید نے شہرمیں صفائی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے متعدد علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا اور داتا گنج بخش ٹاؤن میں صفائی کی غیر تسلی بخش صورتحال پر متعلقہ اسسٹنٹ منیجر عمر فیاض اور زونل آفیسر ملک یوسف پر اظہار برہمی کرتے ہوئے شوکاز نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا جبکہ سپروائزر محمد اعجاز کو معطل کر دیا۔انہوں نے افسران کو صفائی آپریشنز کی مانیٹرنگ کے لیے فیلڈ میں مستعد رہنے کی ہدایت دی اوراس امر کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1