بارود سے زیادہ بھوک نے عوا م کو زندہ درگورکیا،سرفراز نیازی

بارود سے زیادہ بھوک نے عوا م کو زندہ درگورکیا،سرفراز نیازی

لاہور(پ ر) تحریک انصاف سعودیہ کے مرکزی نائب صدر سرفرازخان نیازی نے کہا ہے کہ اس وقت ریاست اورسیاست پر شدیددھندکاغلبہ ہے بارودسے زیادہ اب تک بھوک نے عوام کوزندہ گرگورکردیا ہے ۔عوام بنیادی ضروریات سمیت تعلیم اورصحت کی معیاری سہولیات جبکہ بروقت انصاف سے محروم ہیں

پاکستان کی سفارتی تنہائی حکومت کی عاقبت نااندیشانہ فارن پالیسی کا شاخسانہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی ورکنگ باﺅنڈری پرمسلسل اشتعال انگیزی حدسے تجاوزکرگئی ہے مگراس ضمن میںحکمرانوں کاری ایکشن دانشمندانہ ، جرا¿تمندانہ اورآبرومندانہ نہیں ۔ ایک طرف توانائی بحران بے قابوہوگیا ہے جبکہ دوسری طرف اقتدار کے ایوانوں میں کرپشن کاطوفان تھمنے میں نہیں آرہا ۔ وفاق سے پنجاب تک وفاقی اورصوبائی کابینہ میں ایساکوئی وزیر نہیں جواپنے شعبہ میں ایکسپرٹ ہو ۔انہوں نے کہا کہ حکمران یادرکھیں جعلی اکثریت کے زعم سے کچھ نہیں ہوگا، وہ ڈیلیورکریں یاگھر چلے جائیں۔اگرحکمران نیک نیتی کے ساتھ پرفارم کرتے اوراپنے فرائض منصبی ایمانداری سے انجام دیتے توفوجی عدالتوں کے قیام کی ضرورت پیش نہ آتی ۔انہوں نے کہا کہ شریف برادران کو اپنے مفادات کیلئے دوسروں کاکندھا استعمال کرنے کی عادت ہے۔حکمران بار بار اعلانات کے باوجودبیروزگاری اورمہنگائی کے سدباب کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے میں ناکام رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں کے پاس ایک سے بڑھ ایک ڈگریاں اورخدادادصلاحیتیںہیں مگرنااہل حکومت نے ان پرباعزت روزگارکادروازہ بندکیا ہواہے ۔حکومت کی کارکردگی سے مایوس اورمتنفرنوجوان تبدیلی کیلئے عمران خان کی قیادت پر سڑکوں پرآنے کیلئے بیقرار ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1