الخدمت فاﺅنڈیشن کے تحت تین روزہ لیڈر شپ سکل ڈویلپمنٹ ورکشاپ شروع

الخدمت فاﺅنڈیشن کے تحت تین روزہ لیڈر شپ سکل ڈویلپمنٹ ورکشاپ شروع

لاہور (وقائع نگار)الخدمت فاﺅنڈیشن کے ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ کے تحت 3 روزہ لیڈر شپ سکل ڈویلپمنٹ ٹریننگ ورکشاپ کا آغاز ہو گیا ۔جس میں ملک بھر سے نا گہانی آفات سے بچاﺅ، صحت، تعلیم، صاف پانی ، کفالت یتامیٰ ، روز گار پروگرام اور سماجی خدمات سمیت فنانس اور ایڈمن کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

 لیڈر شپ سکل ڈویلپمنٹ ٹریننگ ورکشاپ کے پہلے روزشرکاءکے لئے”موثر پروگرام مینجمنٹ ‘ ‘ پر خصوصی لیکچر اور ملٹی میڈیا پریزنٹیشن کا اہتمام کیا گیا۔جس کے بعد گروپس کی شکل میں عملی مشق بھی کی گئی۔الخدمت فاﺅنڈیشن کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل محمد سلیم چوہدری نے کہا کہ لیڈر شپ سکل ڈویلپمنٹ ٹریننگ روکشاپ کا مقصد الخدمت فاﺅنڈیشن کے ذمہ داران کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے تاکہ وہ مزید بہتر انداز میں خدمت خلق کا کام سر انجام دے سکیں۔ پرنسپل ٹرینر محمد رضوان بیگ نے کہا کہ لیڈر شپ سکل ڈویلپمنٹ پروگرام سے شرکاءکی نہ صرف پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا بلکہ اِس کا اثر شرکاءکی انفرادی زندگیوں پر بھی پڑے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1