21ویں ترمیم میں اسلام کوبدنام کرنے کی کوشش کی گئی ،ملی مجلس شرعی

21ویں ترمیم میں اسلام کوبدنام کرنے کی کوشش کی گئی ،ملی مجلس شرعی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( سٹاف رپورٹر) ملی مجلس شرعی نے کہا ہے کہ 21ویں ترمیم میں دین اسلام کو عالمی سطح پر بدنام کرنے کی کوشش کی گئی ، حضور نبی آخر الزمان جو نظام لے کر آئے ہیں اس کے عملی نفاذ تک وطن عزیز بحرانوں سے آزاد نہیں ہو سکتا شرعی سزائیں نافذ ہو جا ئیں تو وطن عزیز سے قتل وغارت اغواءچوری جیسے جرائم کا خاتمہ ہو جا ئے اور ملک امن گہوارہ بن جا ئے جوہر ٹاو¿ن میںسیرت النبی کے حوالے سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ملی مجلس شرعی کے رہنماو¿ں صدرمفتی محمد خان قادی، سیکرٹری جنرل پروفیسر ڈاکٹرمحمد امین، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ,علامہ خلیل الرحمن قادری،راغب حسین نعیمی،قاری یعقوب شیخ،حافظ عاکف سعید،حافظ عبدالغفارروپڑی،علامہ احمد علی قصوری سمیت دیگر نے کہامعاشرے سے جرائم اور برائیوں کے خاتمے کے لئے تعلیمات نبوی عام کر نے اور ان پر عمل کی ضرورت ہے ورنہ مسائل ختم نہیں ہو ں گے انہوں نے کہا کہ شرعی سزائیں نافذ ہو جا ئیں تو وطن عزیز سے قتل وغارت اغواءچوری جیسے جرائم کا خاتمہ ہو جا ئے اور ملک امن کا گہوارہ بن جا ئے مولا نا محمد امجد خان نے کہا کہ وطن عزیز میں اس وقت جس قد بحران ہیں ان کا حل آپ کے لائے ہو ئے نظام کے نفاذ میں ہے اس حوالے سے حکمران اس نظام کو عملی طور پر نافذ کریں اور عوام اپنی زندگیوں میں اسے اپنائےں۔