پارلیمینٹ کا فوجی عدالتوں کی منظوری دینا خوش آئندہے،غنویٰ بھٹو
لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی شہید بھٹو کی چیئرپرسن غنویٰ بھٹو نے پیپلز پارٹی شہید بھٹو پنجاب کے صدر خواجہ عطا ءالرحمان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ےہ بات خوش آئند ہے کہ پارلیمنٹ کے دونوں اےوانوں نے ملک میں فوجی عدالتوں کے قیام کی منظوری دے دی ہے اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ فوجی عدالتیں دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے وقت کی اہم تریں ضرورت تھیں پیپلز پارٹی شہید بھٹو ےہ چاہتی ہے کہ ملک میں امن قائم کیا جائے ۔
غنوی بھٹو نے خواجہ عطا ءالر حمن سے ٹیلی فون پر مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک حالت جنگ میں ہے ایسی صورت حال میں ملٹری کورٹس کا قیام ہی واحد آپشن تھا ہم سب نے فوج کے شانہ بشانہ چل کر دہشت گردی کیخلاف جنگ کو ہر قیمت پر جیتنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ 21ویں آئینی ترمیم کو جمہوریت پرخود کش حملہ قرار دے رہے ہیں ان کا موقف درست نہیں ہے اور ان کی جانب سے اس طرح کے کلمات بھی نامناسب ہیں وہ اپنے سیاسی نظرےاتی اختلافات کو ایک طرف رکھ کر پاکستان کے لئے سیاست کریں۔