حکومت پولٹری انڈسٹری کے مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات کرے،ارشدجٹ

حکومت پولٹری انڈسٹری کے مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات کرے،ارشدجٹ

لاہور(کامرس رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی لائیو سٹاک چوہدری ارشد جٹ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت پولٹری انڈسٹری مسائل کے حل کے لیے مزید ٹھوس اقدامات کر رہی ہے اور حکومت پولٹری ایسوسی ایشن کے تعاون سے گوشت اور انڈے سستے داموں فروخت کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ مرغیوں میں بیماریوں کی روک تھام کے لیے محکمہ لائیو سٹاک پولٹری ایسوسی ایشن کے تعاون سے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایاجارہاہے تاکہ اس مہنگائی کے دور میں پولٹری ایسوسی ایشن مرغی کا گوشت اورانڈے سستے داموںمزیدفروخت کرے۔ چوہدری محمد ارشد جٹ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق فیلڈ میں کام کرنے والے ڈسٹرکٹ لائیو سٹاک آفیسر ان اورویٹرنری آفیسر پنجاب کے تمام اضلاع میں مرغیوں کے سستے گوشت اور انڈوں کی فراہمی کو یقینی بنائیںتاکہ عوام الناس کوگوشت اور انڈے مزید ارزاں قیمتوں پر میسر آسکیں۔انہوں نے کہا کہ عوام الناس کو معیاری اور سستی پولٹری مصنوعات کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح میں شامل ہے-

مزید : میٹروپولیٹن 1