فوجی عدالتوں کے قیام سے دہشتگردی کے خاتمے میں مدد ملے گی،جماعت اہلحدیث

فوجی عدالتوں کے قیام سے دہشتگردی کے خاتمے میں مدد ملے گی،جماعت اہلحدیث

لاہور(سٹاف رپورٹر) جماعت اہلحدیث پاکستان نے کہا ہے کہ موجودہ عدالتی نظام فوری انصاف کی فراہمی میں ناکام ہے ۔نئی فوجی عدالتوں کے قیام سے دہشت گردی کے خاتمے میں مدد ملے گی ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز جماعت اہلحدیث پاکستان پنجاب کے امیر حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی نے جمعہ کے بعدعلماءکے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پیغمبر مصطفی کی تعلیمات کو سامنے رکھتے ہوئے عوام میں محبت عام کر نے اور نفرتےں ختم کر نے کےلئے علماءاور معاشرے کے ہر فرد کو عمل کے میدان میں اتر نا ہو گا اللہ کے آخری نبی کریم کے طریقوں کو چھوڑ نے کی وجہ سے ہر طرف مسئلے ہی مسئلے ہیںیہ مسائل اللہ کے آخری رسول کے طریقوں پر عمل کر نے سے ہی حل ہوں گے جب سے ہم نے ان راستوں کو چھوڑا ہے تب سے نئے سے نیا مسئلہ جنم لے رہا ہے اور پریشانیاں بڑھتی جا رہی ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1