امن و امان کے لئے تمام جماعتوں کا متحد ہونا ناگزیر ہے،اسلم پرویز سہوترا

امن و امان کے لئے تمام جماعتوں کا متحد ہونا ناگزیر ہے،اسلم پرویز سہوترا

لاہور (وقائع نگار)مسیحا ملت پارٹی کے رہنماؤں کے اجلاس کے بعد پارٹی کے سربراہ اسلم پرویز سہوترا نے ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن کی بحالی کے لیے حکومت سمیت تمام جماعتوں کا متفق ہونا ملک کی سلامتی اور ترقی کے لیے اہم قدم ہے۔اب ضرورت اِس بات کی ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں اقلیتوں کے غصب شُدہ حقوق کی بحالی کے لیے بھی متفقہ طور پر لائحہ عمل کا علان کریں اور تمام اقلیتوں کو آئین کے مطابق اُن کے حقوق دینے کے لیے قانون سازی کریں ۔اُنہوں نے کہا کہ کتنی بڑی نہ انصافی ہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے اقلیتوں سے اپنے ووٹ کے ذریعے اپنے نمائندوں کے انتخاب کا حق چھین لیا گیا ہے جسے جمہوریت کی علمبردار سیاسی جماعتیں غیر آئینی طور پر خود استعمال کررہی ہیں اِس وقت سیاسی جماعتوں کے پاس اقلیتوں کے نمائندوں کی نامزدگی کا اختیار آئین کے آرٹیکل 126کی صریحاً خلاف ورزی اور اقلیتوں کے بنیادی حقوق غصب کرنے کا زندہ ثبوت ہے ۔

آئین کے مطابق ہر نمائندے کا انتخاب خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہونا ضروری ہے پھر اقلیتی نمائندوں کا انتخاب خفیہ راے شماری کی بجائے اُن کی نامزدگیاں ہونا اقلیتی ووٹروں کے حقوق پر ڈاکہ ہے ۔مسیحا ملت پارٹی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ اقلیتوں کو اپنے ووٹ کے ذریعے اپنے نمائندوں کے انتخاب کے لیے اسمبلی میں قانون سازی کریں اور اگر اقلیتوں کو اپنے ووٹ کے ذریعے اپنے نمائندوں کے انتخاب کا غصب شُدہ آئینی حق بحال کرکے دیگر ووٹروں کی طرح اقلیتوں کو بھی اپنے ووٹ کے ذریعے اپنے نمائندوں کے انتخاب کا حق دینے کے لیے قانون سازی نہ کی دیا گہی تو اقلیتوں کے ووٹ کاحق غیرقانونی طور پر استمال کرنے والی ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کے دفاتر کے سامنے احتجاجی دھرنے دیں گے۔جس کا باقاعدہ اور با ضابطہ اعلان جلد پارٹی کی سینٹرل اسیکٹیو کونسل کے اجلاس کے بعد کیا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1