حکومت نے عوام کو مہنگائی کی چکی میں دھکیل دیا،انجینئر یاسر گیلانی

حکومت نے عوام کو مہنگائی کی چکی میں دھکیل دیا،انجینئر یاسر گیلانی

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت نے عوام کو مہنگائی ‘ بے روز فاری اور لا قانونیت کی چکی میں دھکیل دیا ہے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں عوام کے ساتھ حکومت کی طرف سے سوتیلی ماں والا سلوک کیا جا رہا ہے اور عوام حکومت کی بے حسی پر نالاں ہیں۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز میاں مبشریعقوب اور UC-3 کے عہدےداران رضا شاہ، میاں عدنان، عمر درازجٹ، میاں شہزاد، ابو بکر عظیم، میاں شہزاد، الیاس، منیر قصائی، ملک عبدالرشید اعجاز باجوہ، زمان خان وردگ ایڈووکیٹ اور یاسر صدیقی کے ہمراہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا، اجلاس میں مذکورہ یونین کونسل کی سیاسی و تنظیمی صورتحال کا جائزہ لیا گیا انہوں نے مزیدکہا ےوں لگتا ہے عوام کو صحت اور تعلیم کی میعاری وجدید سہولتیں فراہم کرنا حکومت کے ایجنڈے میں شامل نہیں اس وقت ان دونوں اہم عوامی شعبوں کا برا حال ہے حکومت عوام کو مسلسل ماےوس کررہی ہے عوام کو صحت اور تعلیم کی معیاری سہولتیں فراہم نہ کرنا حکومت کی بڑی ناکامی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1