پیپلز پارٹی نے حکومت نہیں جمہوری نظام کی حمایت کی،میاں ایوب

پیپلز پارٹی نے حکومت نہیں جمہوری نظام کی حمایت کی،میاں ایوب

لاہور(نمائندہ خصوصی )پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غریب عوام، مزدورں اور کسانوں کے حقوق کی بات کی ہے اور ہمیشہ کرتی رہے گی ‘ ہم حکومت نہیں موجودہ جمہوری نظام کی حمایت کررہے ہیں ۔تاکہ ملک میں جمہوریت پھلے پھولے ہم سابق صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی قیادت میں ہرصورت ریاست، جمہوریت اور مزدور طبقات کے حقوق کادفاع کرتے رہیں گے ۔میاں محمد ایوب نے کہا کہ حکمران عوام کا پیمانہ صبر لبریزہونے کاانتظارکر نے کی بجائے ان کا فوری طور پراحساس محرومی دورکریں حکومت کی ناقص پالیسوں کی وجہ سے عوام کے اندر ہر گزرتے دن کے ساتھ احساس محرومی بڑھ رہا ہے اور عوام کی مشکلات میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ بھی ہو رہا ہے جو قابل تشویش بات ہے ہم حکومت کو عوام کے ساتھ زیادتی کرنے کی اجازت نہیں دیں گے

اور عوام کے حقوق کی جنگ لڑتے رہیں گے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1