توانائی بحران کے باوجود تاجر ملک کی ترقی نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں،ابوذر غفاری
لاہور (وقائع نگار)مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاور پبلشرز ایسو سی ایشن کے مرکزی رہنماءابو ذر غفاری نے کہا ہے کہ ملک میں جاری توانائی اور بجلی بحران کے با و جو د تاجر برادری ملک و قوم کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کررہی ہے جبکہ حکو مت وقت کی معاشی اصلاحات کے پیش نظر ملک بہتری کی جانب رواں ہو نا شروع ہو گیا ہے تاہم انڈسٹری کا پہیہ رواں کر نے کے لیے ضروری ہے کہ ملک میں بجلی بحران کے خاتمہ کے لیے ہنگامی بنیادوں پر چھو ٹے ڈیمز کی تعمیر کی جائے ان خیالا ت کا اظہار انھو ں نے گزشتہ روز پبلشرز نمائندوں کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔ انھو ں نے کہا کہ پبلشرز بجلی کی لو ڈشیڈنگ کے باعث اپنا کاروبار صحیح طر یقہ سے نہیں کر پا رہے ہیں جس سے مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے انھو ں نے کہا کہ پنجاب حکومت کو پبلشرز کے مسائل حل کر نے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کر نا چاہیے جس سے ملک کی معاشی صور تحال پر مثبت اثرات مر تب ہو نگے ۔ ابو ذرغفاری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) تاجر برادری کی نمائندہ جماعت ہے اسی لیے ان کے حقوق کی بازیابی کیلئے بھرپور جدوجہد کررہی ہے جبکہ تاجر برادری کی جا نب سے بھی پاکستان میں کو ئی بھی آفت پر تاجروں کا حکو مت کے ساتھ شانہ بشا نہ کھڑا ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ تاجر برادری ملک و قو م کے ساتھ مخلص ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تاجر برادری ایک سنجیدہ اور محب وطن طبقہ ہے جس نے ہمیشہ مسلم لیگ کو اپنے ووٹ اور سپورٹ سے نوازا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کو پتہ ہے کہ انکے پاس وزیراعظم میاں نواز شریف جیسی محب وطن مدبر قیادت ہے جو صحیح معنوں میں وطن عزیز کو درست سمت کی طرف لے جارہے ہیں۔