ایکشن سے بھرپوربالی ووڈ فلم ”تیور“ ریلیز کردی گئی

ایکشن سے بھرپوربالی ووڈ فلم ”تیور“ ریلیز کردی گئی
 ایکشن سے بھرپوربالی ووڈ فلم ”تیور“ ریلیز کردی گئی

  

ممبئی (اے پی پی) بالی ووڈ کی ایکشن سے بھرپورفلم ”تیور“ ریلیز کردی گئی ہے۔فلم میںاداکار ارجن کپوراور سوناکشی سنہا نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بونی اور سنجے کپور کی پروڈکشن اورامت شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 2003ءکی بلاک بسٹر تیلگو فلم اوکاڈو کا ری میک ہے جس کی کہانی پنٹونامی آگرہ کے ایک جوشیلے نوجوان کے گرد گھومتی ہے جورادھیکا نامی لڑکی کے عشق میں گرفتار ہو جاتا ہے۔فلم کی کاسٹ میں ارجن کپور اور سوناکشی سنہا سمیت منوج باجپائی،قدیر خان ،شروتی ہاسن سمیت دیگر شامل ہیں۔

مزید : کلچر