پیپلز چوائس ایوارڈ میں سپر ہیروز نے میلہ لوٹ لیا

پیپلز چوائس ایوارڈ میں سپر ہیروز نے میلہ لوٹ لیا

 نیویارک(آن لائن) امریکی ٹی وی کے پیپلز چوائس ایوارڈ میں سپر ہیروز نے میلہ لوٹ لیا۔ سب سے پسندیدہ فلم کا ایوارڈ میلفیشنٹ کے نام رہا۔ پیپلز چوائس ایوارڈ کی تقریب میں آئرن مین اور ایوینجرز کے سٹار رابرٹ ڈاﺅ پسندیدہ اداکار جبکہ کیپٹن امریکہ کے کرس ایونز ایکشن فلموں کے پسندیدہ ہیرو قرار پائے۔ بہترین انسان دوست کا پیپلز چوائس ایوارڈ بیٹ مین کے بین ایفلیک جیتنے میں کامیاب رہے۔

مزید : کلچر