بالی وڈ اداکار فرحان اختر41 برس کے ہوگئے

بالی وڈ اداکار فرحان اختر41 برس کے ہوگئے
 بالی وڈ اداکار فرحان اختر41 برس کے ہوگئے

  

ممبئی (اے پی پی) فلمساز و ہدایتکار،گلوکار اور اداکار فرحان اختر41 برس کے ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق9 جنوری1974ءکو بھارتی ریاست مہارشٹرا کے شہر ممبئی میں پیدا ہونے والے فرحان اختر نے1991ءمیں 17برس کی عمر میں معروف سینماٹوگرافر ہدایت کار من موہن سنگھ کی فلم”لمحے“ میں انکی شاگردی کی۔ 1997ءمیں فلم ”ہمالیے پترا“ میں ہدایت کار پنکج پرشہارکی معاون کی حیثیت سے کام کرنے والے فرحان اختر نے بطور ہدایتکار اپنے کیرئیر کاآغاز فلم دل چاہتا ہے اور لکشیا سے کیا اور دونوں ہی باکس آفس پر ہٹ ہوئیں۔ فلم لک بائی چانس،کارتھک کالنگ کارتھک ،زندگی نہ ملے گی دوبارہ ،بھاگ ملکھا بھاگ اور شادی کے سائیڈ ایفیکٹس میں اداکارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا جس پر مداحوں نے انہیں بیحد سراہا۔

مزید : کلچر