ہالی وڈ کی اداکارہ انجلینا جولی کی پوپ فرانسس سے ملاقات

ہالی وڈ کی اداکارہ انجلینا جولی کی پوپ فرانسس سے ملاقات
 ہالی وڈ کی اداکارہ انجلینا جولی کی پوپ فرانسس سے ملاقات

  

ویٹی کن (اے پی پی) ہالی وڈ کی اداکارہ انجلینا جولی نے ویٹی کن میں کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس سے ملاقات کی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق بطور ڈائریکٹر انجلینا جولی کی فلم اَن بروکِن کی سکریننگ ویٹی کن میں ہوئی۔ فلم کی سکریننگ میں پوپ فرانسس موجود نہیں تھے تاہم انجلینا جولی نے سکریننگ کے بعد اپنے 2 بچوں کے ساتھ پوپ فرانسس سے مختصر ملاقات کی۔ اس موقع پر ہونے والی گفتگو کی تفصیل جاری نہیں کی گئی۔ واضح رہے کہ انجلینا جولی اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین کی خیر سگالی کی سفیر بھی ہیں۔

مزید : کلچر