جیکی چن کے بیٹے کو منشیات برآمدگی پر 6 ماہ قید کی سزا

جیکی چن کے بیٹے کو منشیات برآمدگی پر 6 ماہ قید کی سزا
 جیکی چن کے بیٹے کو منشیات برآمدگی پر 6 ماہ قید کی سزا

  

بیجنگ (اے پی پی) معروف اداکار جیکی چن کے بیٹے جیسی چن کے گھر سے منشیات برآمد ہونے کے الزام میں چھ ماہ قید کی سزا سنادی گئی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق بیجنگ کی ڈسٹرکٹ عدالت نے 32 سالہ جیسی چن کو دوسروں کو منشیات کے استعمال میں مدد دینے کے الزام میں قصور وار ٹھہراتے ہوئے چھ ماہ قید اور تین سو بائیس ڈالر جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ مقدمے کی سماعت کے دوران جیسی چن نے عدالت کو بتایا ہے کہ پولیس ان کے گھر آئی تو انہیں معلومات فراہم کیں اور اعتراف جرم کیا ۔ واضح رہے کہ گذشتہ سال اگست میں جیسی چن کو چین کے دارالحکومت بیجنگ سے ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا تھا اور ان کے گھر سے ایک سو گرام منشیات برآمد ہوئی تھیں۔ جیسی کے ساتھ 23 سالہ تائیوان کے فلم سٹار کائی کو کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔

مزید : کلچر