فلمی ہفت روزہ کے بانی الیاس رشیدی مرحوم کی پوتی کی شادی 13 جنوری کو ہو گی

فلمی ہفت روزہ کے بانی الیاس رشیدی مرحوم کی پوتی کی شادی 13 جنوری کو ہو گی

لاہور (اے پی پی) کراچی کے ایک فلمی ہفت روزہ نگار اور نگار ایوارڈ کے بانی الیاس رشیدی مرحوم کی پوتی اور موجودہ ایڈیٹر اسلم الیاس رشیدی کی صاحبزادی کی شادی 13 جنوری کو کراچی میں ہو گی۔ شادی میں شرکت کیلئے لاہور سے فلمساز چودھری کامران، جونی ملک ،اداکارہ دیبا، فلمساز شہزاد گل، سجاد گل ، ہدایتکار جمشید نقوی ، رائٹر پرویز حکیم، شہزادرفیق، اداکار غلام محی الدین، بہار بیگم، شان، معمر رانا اور دیگر فلمی شخصیات کو دعوت نامے بھجوائے ہیں جبکہ لاہور کے سینئر فلم جرنلسٹ خالد ابراہیم، ساجد یزدانی، طفیل اختر اور دیگر کو بھی شادی پر مدعو کیا گیا ہے۔

مزید : کلچر