”بدلہ پور“ نواز الدین صدیقی کے بغیر نامکمل ہوگی،ورون دھون

”بدلہ پور“ نواز الدین صدیقی کے بغیر نامکمل ہوگی،ورون دھون

ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ اداکار ورون دھوون نے کہا ہے کہ میں نے نواز الدین صدیقی سے بہت کچھ سیکھا ہے یہ بات انہوں نے فلم ”بدلہ پور“ کے گانے ”جی کردا“ کے لانچ کے موقع پر انہوں نے کہا کہ میں نے نواز الدین صدیقی کے ساتھ پہلی دفعہ فلم مےں کام کیا ہے اور اس دوران میں نے سینما کے بارے میں بہت کچھ سیکھا ہے‘ انہوں نے کہا کہ وہ شہرت سے بھاگتے ہین ان میں بے پناہ اداکارانہ صلاحیتیں پائی جاتی ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے نواز الدین ہماری فلم کی کاسٹ کا حصہ ہیں فلم ان کے بغیر نامکمل ہوگی کیونکہ وہ فلم کا ایک اہم حصہ ہیں واضح رہے کہ فلم ”بدلہ پور“ میں ورون دھوون اور نواز الدین کے علاوہ یمی گوتم ‘ ہما قریشی بھی جلوہ گرہوں گی ۔

فلم 20 فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید : کلچر