فی الحال کسی فلم میں کام کرنے کا منصوبہ نہیں، شلپا شیٹھی

فی الحال کسی فلم میں کام کرنے کا منصوبہ نہیں، شلپا شیٹھی
 فی الحال کسی فلم میں کام کرنے کا منصوبہ نہیں، شلپا شیٹھی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹھی نے کہا ہے کہ میں نے اپنی تمام تر توجہ اپنے بیٹے پر مرکوز کررکھی ہے۔اپنے جاری کردہ بیان میں شلپا شیٹھی نے کہا کہ فی الحال کسی فلم میں کام کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ‘ کیونکہ ان کا بیٹا ابھی چھوٹا ہے انہوں نے کہا کہ مئی میں ویان 2 سال کو ہو جائے گا اور میں نے اپنے بیٹے کی بہتر نگہداشت کے لئے اس کو وقت دے رہی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ غذائیت اور صحت پر ایک کتاب بھی لکھ رہی ہیں ۔ جس کی تقریب رونمائی رواں سال کی جائے گی انہوں نے کہا کہ لوگ محسوس کرتے ہیں کہ میں پیدائشی طور پر دبلی ہوں حالانکہ یہ درست نہیں ہے انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے جسم کو فٹ رکھنے کے لئے بہت محنت کی ہے۔

مزید :

کلچر -