پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر پانچ فیصد اضافی سیلز ٹیکس واپس لیا جائے‘ ریجنل چیئرمین ایف پی سی سی آئی ضرار کلیم

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر پانچ فیصد اضافی سیلز ٹیکس واپس لیا جائے‘ ریجنل ...

 لاہور(کامرس رپورٹر)فیڈریشن آف پاکستان چیمبر ز آف کامرس کے ریجنل چیئرمین چیئرمین خواجہ ضرار کلیم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر پانچ فیصد اضافی سیلز ٹیکس واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے تمام اشیاءکی قیمتیں بڑھ جائیں گی۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بہت حد تک کم ہوگئی ہیں ایسے میں اضافی جی ایس ٹی لگانے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی ۔ انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ 5%اضافی GSTکو فورا ًواپس لیا جائے۔

مزید : کامرس