کاشتکار سبزیوں کی کاشتہ نرسریوں کو شدید سردی اورممکنہ کورے سے بچانے کے لئے پیشگی اقدامات کر لیں ‘ محکمہ زراعت

کاشتکار سبزیوں کی کاشتہ نرسریوں کو شدید سردی اورممکنہ کورے سے بچانے کے لئے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(کامرس رپورٹر)شدےد سردی اور کورا سبزےوں کے لئے نقصان دہ ہے ۔ محکمہ زراعت کے ترجمان کے مطابق کاشتکارسبزیوں کی کاشتہ نرسریوں کو شدید سردی اورممکنہ کورے سے بچانے کے لئے پیشگی اقدامات کر لیں۔ محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان کے مطابق سخت سردی اور کورا خصوصاً مرچ، ٹماٹر کی نرسری اور بینگن کی فصل کے لئے انتہائی نقصان دہ ہے جس کے لئے مناسب اقدامات بروقت ضروری ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ نرسریوں کے کھیتوںکے شمال مغربی جانب سرکنڈہ یا سرکیاں لگائیں۔ پلاسٹک کی شیٹ میسر ہو تو اس سے ہر روز شام کو نرسری ڈھانپ دیں ۔
اور صبح 9بجے پلاسٹک اُتار دیںیا باریک سرئیے کی 60سینٹی میٹر اونچی کمانیں بنا کر چھوٹی سرنگ (Tunnel)کی شکل بنا لیں اور اس کے اوپر پلاسٹک ڈالیں۔ شمال کی طرف سے پلاسٹک کا کنارہ مٹی میں دبا دیں اور جنوبی کنارہ کھلا رکھیں تاکہ پانی لگانے یا گوڈی وغیرہ کرتے وقت اسے اوپر اٹھایا جا سکے۔ رات کے وقت اس کنارے پر اینٹ وغیرہ رکھ کر اس کو بند کر دیں۔ ترجمان کے مطابق اگر نرسری میں کہیں بیماری نظر آئے تو اس کا پانی فوراً روک دیں اور بیمار اور مرجھائے ہوئے پودوں کو جڑ سے اکھاڑ کر گڑھے میں دبا دیں۔ پھپھوندکش زہر کا سپرے تنے اور تنے کی گرد والی زمین پر کریں اور جہاں سے پودے اکھاڑے جائیں وہاں پر بھی سپرے کریں۔ نرسری کا قد 4تا5 سینٹی میٹر ہونے تک زمین وتر حالت میں رہے اور اس کے بعد آبپاشی کا وقفہ حسب ضرورت بڑھا دیں۔ ماہرین کے مطابق اگر پودے کمزور ہوں تو نائٹروفاس کھاد 25گرام فی کیاری 1.25 x 1.25)میٹر(ڈالی جائے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ گوڈی اور جڑی بوٹیوں کی تلفی باقاعدہ کریں تاکہ پودوں کوصحیح خوراک میسر آسکے۔کھیت میں نرسری تبدیل کرنے سے چند دن پہلے پانی روک دیں تاکہ نرسری سخت جان ہو جائے۔

مزید :

کامرس -