لاہور چیمبر ،آئی ایف سی اور کیو کنسلٹنٹس کے اشتراک سے بارہ اور تیرہ جنوری کو دوروزہ ورکشاپ منعقد کروائے گا

لاہور چیمبر ،آئی ایف سی اور کیو کنسلٹنٹس کے اشتراک سے بارہ اور تیرہ جنوری کو ...

لاہور ( کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ،آئی ایف سی اور کیو کنسلٹنٹس کے اشتراک سے بارہ اور تیرہ جنوری کو دوروزہ ورکشاپ منعقد کروارہا ہے جس کا مقصد خاندانی کاروبار سے وابستہ لوگوں کو کارپوریٹ گورننس، کاروبار کو کامیابی سے جاری رکھنے کے طریقوں اور طویل المدت منصوبہ بندی کے فائدوں سے آگاہ کرنا ہے۔ اس سلسلے میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر اعجاز اے ممتاز نے کہا کہ خاندانی کاروبار سے وابستہ تاجر ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اور روزگار کی فراہمی، برآمدات کے فروغ اور معاشی ترقی میں ان کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، آئی ایف سی اور کیو کنسلٹنٹس کے اشتراک سے ہونے والی دو روزہ ورکشاپ بہت دور رس نتائج کی حامل ہوگی۔

 

مزید : کامرس