لاہور سٹاک مارکیٹ

لاہور سٹاک مارکیٹ

                            لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور سٹاک ایکسچینج میںجمعہ کے روزتیزی کا رجحان رہا - مجموعی طور پر106کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا۔26 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ12کمپنیوں کے حصص میں کمی۔ جبکہ68کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔ ایل ایس ای 25انڈیکس42.86 پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ6487.74 پربندہوا ۔ مارکیٹ میںکل22لاکھ6ہزار100حصص کا کاروبار ہو ا ۔ جبکہ گزشتہ روز9لاکھ18 ہزار600حصص کا لین دین ہوا تھا ۔ مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں این آئی بی بنک لمیٹڈکے8لاکھ8 ہزا رحصص۔پاکستان انٹر نیشنل ائر لائنز کارپوریشن لمیٹڈ کے4لاکھ16 ہزار500حصص۔ جبکہ بنک آف پنجاب لمیٹڈکے 2لاکھ46ہزار500حصص فروخت ہوئے۔ آج سب سے زیادہ اضافہ پاکستان آئل فیلڈز لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت16.50روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی شفا انٹر نیشنل ہاسپیٹل لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت3.45روپے کم ہو گئی۔

مزید : کامرس