پی ایس ڈی ایف نے 52 تربیت فراہم کرنے والے اداروں کے ساتھ معاہدے کر لئے

پی ایس ڈی ایف نے 52 تربیت فراہم کرنے والے اداروں کے ساتھ معاہدے کر لئے

لاہور(کامرس رپورٹر)پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ (پی ایس ڈی ایف) نے صوبے میں ہنرمند افرادی قوت کی قلت کو پورا کرنے کے لئے سکلز فار جاب سکیم 2015ءکے تحت 52 تربیت فراہم کرنے والے اداروں کے ساتھ 80 کروڑ روپے مالیت کے معاہدے کر لئے۔ گزشتہ روز یہاں معاہدے دستخط کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ایس ڈی ایف کے چیف ایگزیکٹیو افسر علی سرفراز نے بتایا کہ متذکرہ سکیم کے تحت صوبے کے پسماندہ علاقوں سے 11 ہزار نوجوان مرد و خواتین کو فنی و تکنیکی ہنر سکھائے جائیں گے تاکہ انہیں روزگار کے بہتر مواقع میسر آ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ متذکرہ سکیم کے تحت پنجاب کے اضلاع خانیوال، وہاڑی، بہاولنگر، بہاولپور، لودھراں، مظفر گڑھ اور رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو تربیت فراہم کی جائے گی۔ علی سرفراز نے بتایا کہ پی ایس ڈی ایف اپنے قیام سے اب تک 55 ہزار نوجوانوں کو مارکیٹ کی ضرورت کے مطابق مختلف فنی و تکنیکی ہنر سکھا چکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فنی و تکنیکی تربیت کے فروغ کا یہ منصوبہ پنجاب حکومت نے برطانیہ کے ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (ڈی ایف آئی ڈی) کے مالی تعاون سے شروع کیا ہے۔

مزید : کامرس